26 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کو تباہ کردیں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران  کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ حاجی زادہ نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور تر کی میں نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کو تباہ کردیں گے۔ خرم آباد میں بسیجیوں کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف بری آنکھ اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھ نکال دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکیوں اور سازشوں کے پیش نظر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے نئی اور مؤثر دفاعی اسراٹیجک پر کام شروع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بسیج نہ ہوتی تو دشمن نے انقلاب کی کامیابی کے بعد سے کئی بار حملے کئے ہوتے ، انھوں نے کہا کہ اگر ایران کو خطرہ لاحق ہوا تو سب سے پہلے ترکی میں  نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کو نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف گذشتہ 32 برسوں سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں لیکن ایران نے دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنادیا اور آج امریکہ اور یورپ شدید اقتصادی بحران کا شکار ہیں۔........ /169